عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ پسماندہ طبقوں کی بہتری کے لئے کام کرنا کوئی احسان نہیں بلکہ میری حکومت کا بنیادی فرض ہے۔انہوں نے یہ باتیں اتوار کو اپنے دفتر کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کیں۔انہوں نے کہا: ‘میں نے آج گجر دیش چیریٹیبل ٹرسٹ جموں، جس کو وژنری رہنما ڈاکٹر مسعود احمد چوہدری نے سال 1992 میں قائم کیا تھا، میں ایک پروقار تقریب میں شرکت کی’۔انہوں نے کہا کہ اس ٹرسٹ نے گوجری زبان، ثقافت اور تاریخ کے تحفظ اور فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ ان کی حکومت ٹرسٹ کو ہر ممکن مدد کرنے کے لیے پرعزم ہے’۔انہوں نے کہا: ‘ پسماندہ طبقوں کی بہتری کے لئے کام کرنا کوئی احسان نہیں بلکہ میری حکومت کا بنیادی فرض ہے ـ
پسماندہ طبقوں کی بہتری کے لئے کام کرنا میری حکومت کا بنیادی فرض ہے: عمر عبداللہ
