عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/ جموں و کشمیر پولیس نے اتوار کو ضلع بڈگام کے نارہ بل علاقے میں قمار بازی کی سرگرمیوں میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم اور تاش کے پتے برآمد کئے ہیں۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولس چوکی ناربل کو قابل اعتماد ذرائع سے خاص اطلاع ملی کہ جواہر پورہ نارہ بل کے قریب ایک کھلی زرعی زمین میں کچھ نامعلوم افراد قمار بازی کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس پارٹی نے مذکورہ مقام پر چھاپہ مارا اور قمار بازی کھیلنے کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پانچ افراد کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے دائو پر لگائی گئی 33 ہزار 5 سو روپیے نقدی رقم اور تاش کے پتے ضبط کئے گئے۔گرفتار شد گان کی شناخت نثار احمد ڈار ولد عبدالرحمان ڈار ساکن چھانہ بل میر گنڈ بارہمولہ، غلام محمد بٹ ولد عبدالعزیز بٹ ولد گھاٹ سوزہ ویٹھ گوری پورہ، شہنواز احمد شیخ ولد بشیر احمد شیخ ساکن متی پورہ پٹن، غلام رسول پرے ولد عبدالرحیم ساکن سمبل سونہ واری اور غلام محی الدین راتھر ولد عبدالرحیم راتھر ساکن علم بل میر گنڈ کے طور پر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن ماگام میں متعلقہ دفعہ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
بڈگام میں قمار بازی میں ملوث 5 افراد گرفتار، داؤ پر لگی رقم ضبط: پولیس
