عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ سیکورٹی فورسز نے شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے بندی محلہ علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، خفیہ معلومات کی بنیاد پر فوج اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا، جس میں 2 پستول، 4 پستول میگزین اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ آپریشن ابھی جاری ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
کپواڑہ میں تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود برآمد
