عظمیٰ ویب ڈیسک
سونہ مرگ//وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اعلیٰ حکام کے ہمراہ سونہ مرگ مارکیٹ کا دورہ کیا تاکہ چند روز قبل صوبہ مرگ میں لگنے والی ہولناک آگ سے ہوئے والے نقصان کا جائزہ لیا جا سکے۔
قابل ذکر ہے کہ اس ہولناک آگ میں 45 دکانوں سمیت کئی ہوٹل راکھ ہوگئے تھے ـ
وزیر اعلیٰ نے اپنے دورے کے دوران متاثرہ تاجروں کو ہر ممکن مدد اور فوری ریلیف کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت ان کے کاروبار اور روزگار کی بحالی میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
بعد ازاں، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایک اجلاس طلب کیا، جس میں ڈپٹی کمشنر گاندربل، ایس ایس پی گاندربل، ایم ایل اے کنگن اور دیگر انتظامی افسران نے شرکت کی۔