عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں کے اکھنور سیکٹر میں ایک مارٹر گولہ برآمد ہوا، جسے بعد میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا، پولیس
حکام کے مطابق، مارٹر گولہ صبح 10 بجے کے قریب نامندار گاؤں کے نزدیک پرتاپ نہر میں کچھ مقامی افراد کو ملا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور بعد میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا، جس نے دھماکہ خیز مواد کو بحفاظت ناکارہ بنا دیا۔
جموں کے اکھنور میں دھماکہ مواد برآمد، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنایا
