عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر//انجینئر رشید کو آج صبح تہاڑ جیل سے سخت سیکورٹی حصار میں پہلے رام منوہر لوہیا ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ کیلئے لیا گیا جس کے بعد انہیں پارلیمنٹ پہنچایا گیا، جہاں اس وقت وہ اپنی نشست پر آغا روح اللہ کے بغل میں بیٹھے ہیں ـ
اس دوران سپریم کورٹ سے وضاحت ملنے کے بعد دہلی ہائی کورٹ میں انجینئر رشید کی مستقل ضمانتی عرضی پر سماعت 26 فروری کو مقرر کی گئی ہے ـ بارہمولہ سے رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید نے منگل کو پہلی بار لوک سبھا کی کارروائی میں شرکت کی، جب سے وہ گزشتہ سال منتخب ہوئے تھے۔
لنگیٹ کے ایم ایل اے اور رشید کے چھوٹے بھائی شیخ خورشید نے بتایا کہ انہوں نے اپنی انتخابی کامیابی کے بعد پہلی بار لوک سبھا کی کارروائی میں شرکت کی۔
انہوں نے کہا، انہیں آج صبح تہاڑجیل سے پولیس حراست میں پارلیمنٹ پہنچایا گیا ـ
انجینئر رشید جو 2019 سے ایک کیس کے سلسلے میں حراست میں ہیں، کو دہلی ہائی کورٹ نے جاری بجٹ اجلاس میں شرکت کے لیے دو روزہ تحویل پر رہائی دی ہے۔
انجینئر رشید بلآخر پارلیمنٹ پہنچ گئے
