تسکین وانی
بانہال // آج صبح سے بانہال اور رام بن کے علاقہ میں ہلکی بارشیں ہوئی ہیں جبکہ پیر پنجال کے پہاڑی سلسلے پر تازہ برفباری ہوئی ہے ۔
جواہر ٹنل ٹاپ ، مہو منگت ، نیل چملواس اور بانہال کے پہاڑی علاقوں میں دو سے تین انچ برفباری ہوئی ہے جس کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوا ہے ۔
محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کر رکھی ہے اور عام لوگ خاصکر زمیندار بارشوں اور برفباری کے منتظر ہیں ۔
بانہال کی پہاڑیوں پر ہلکی برف و باراں
