حسین محتشم
پونچھ//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ وکاس کنڈل نے دیگر محکمہ جات کے افسران کے ہمراہ شیو کھوڑی پہنچ کے مندر کی انتظامیہ کے کمیٹی کے عہدیداران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔بتا دیں کہ شیو راتری کا تہوار اس بار 26 فروری 2025 کو منایا جائے گا۔اس تہوار پر سب سے بڑی تقریب شیوکھوڑی مندر میں منعقد ہوتی ہے۔ اس روز ریاست جموں و کشمیر ہی نہیں بلکہ ہندوستان کے مختلف علاقوں سے عقیدت مند وہاں پہنچ کر اپنی عقیدتوں کا اظہار کرتے ہیں۔ ان عقیدت مندوں کو ہر طرح کی سہولت فراہم کی جا سکے اس کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر نے مختلف محکمہ جات کے افسران کے ہمراہ شیو کھوڑی مندر کے انتظامیہ کمیٹی کے اعلی عہدے داران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کر کے تبادلہ خیال کیا اور اہم فیصلہ جات بھی لئے ۔ اس دوران ضل ترقیاتی کمشنر نے شیو کھوڑی مندر میں پوجا بھی کی اور اپنی عقیدتوں کا اظہار کیا۔بعد ازآں ضلع ترقیاتی کمشنر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندگان کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ مندر انتظامیہ کے ہر طرح تعاون کرے گی تاکہ یہ تہوار خوش اسلوبی کے ساتھ منایا جا سکے۔انہوں نے عوام میں پونچھ سے بھی بھرپور تعاون کی اپیل کی۔