عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// سی بی آئی نے کونکن ریلوے کے ایک چیف انجینئر کے خلاف ادھم پور-سرینگر-بارہمولہ ریلوے لنک پروجیکٹ کے کٹرہ-داھڑم سیکشن کی تعمیر میں شامل ایک کمپنی کے زیر التوا بلوں کو منظوری دینے کے لئے مبینہ رشوت لینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔حکام نے پیر کو بتایاکہ2005 بیچ کے آئی آر ایس ای(انڈین ریلوے سروس آف انجینئرز)کے افسر سمیت کھجوریہ کو سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن(سی بی آئی)کی طرف سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں کرپشن کی روک تھام ایکٹ کی سازش اور دفعات کے الزام میں دیگر افسران پارس ریلٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ اور اس کے ڈائریکٹرز راجیش کمار جین، پشپ راج سنگھ اور سلبھ راوت کے ساتھ مجرمانہ طور پر مورودالزام ٹھہرایا گیا ہے۔ کھجوریا اور کمپنی کے ڈائریکٹرز زیر التوا بلوں کو منظورکرنے اور کونکن ریلوے کارپوریشن لمیٹڈ کے زیر نگرانی مہتواکانکشی پروجیکٹ کی تکمیل میں سرنگ کی گندگی کو ہٹانے سے متعلق تخمینوں پر نظر ثانی کرنے میں بدعنوان طریقوں میں ملوث تھے۔