عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ نے ضلع کے اندر آئے روز ہورہے احتجاج کو روکنے کیلے پانچ سے زائد افراد کے ایک ساتھ جمع ہونے پر پابندی عاید کردی ہے ۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق جسمیں لکھا گیا یے کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ کچھ لوگ مظاہرے کے بہانے اجتماعات کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس وجہ سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے رونما ہونے کا معقول خدشہ رہتا ہے جو عوامی خلفشار میں اضافہ کر سکتا ہے اور عوامی امن و تحفظ کے لیے خطرہ ہے۔ یہ غیر قانونی اجتماعات میں چوک سڑکوں پر بغیر کسی حفاظتی انتظامات کے کئے جاتے ہیں اور یہ راہگیروں مسافروں و کے لیے پریشانی و رکاوٹوں کا باعث بنتے ہیں ـ
آنے والے مذہبی تہواروں کو مدنظر رکھتے ہوئے عوامی انتشار یا عوامی امن و سکون کو خطرے میں ڈالنے والے خطرات کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی فوری ضرورت ہے۔
اسلئے بی این ایس ایس کی دفعہ 163 کے تحت حاصل ضلو مجسٹریٹ کشتواڑ راجیش کمار نے پانچ یا پانچ سے زیادہ لوگوں کے کسی بھی غیر مجاز اجتماع کو کشتواڑ شہر و اس سے ملحقہ علاقوں میں عوامی مقامات پر احتجاج یا دھرنے منعقد کرنے پر مکمل پابندی عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔
خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 223 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گاـ