عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر//دہلی ہائی کورٹ نے جموں و کشمیر کے رکن پارلیمان انجینئر رشید کو دو دن کی حراستی پیرول دی، جو یو اے پی اے کے تحت درج ایک مبینہ ملی ٹینسی فنڈنگ کے مقدمے میں قید ہیں۔
رشید نے پارلیمانی بجٹ سیشن میں شرکت کے لیے حراستی پیرول کی درخواست کی تھی۔
جسٹس وکاس مہاجن نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا:اس کیس کے مخصوص حالات کے پیش نظر دو دن کی حراستی پیرول دی جا رہی ہے، شرائط لاگو ہوں گی ـ
عدالت نے رشید کو 11 اور 13 فروری کے لیے حراستی پیرول دی ہے۔ تاہم، انہیں موبائل فون اور انٹرنیٹ کے استعمال سے منع کر دیا گیا ہے۔
عدالت نے مزید کہا کہ درخواست گزار کو صرف پارلیمنٹ میں اپنی محدود ذمہ داری ادا کرنے کی اجازت ہوگی، وہ کسی سے بات نہیں کریں گے اور نہ ہی میڈیا سے کسی بھی صورت میں خطاب کریں گے ـ