عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر//شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے کرناہ علاقے کے امروہی میں پیر سیکیورٹی فورسز نے ایک محاصرے اور تلاشی مہم کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔
ایک سینئر پولیس افسر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فوج اور پولیس نے ایک فوڈ اسٹور کی عمارت کے پیچھے یہ کارروائی کی، جس کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
برآمد شدہ سامان میں دو اے کے-47 رائفلیں، دو اے کے میگزین، اور 12 راؤنڈ گولیاں شامل ہیں۔
دریں اثنا، پولیس تفتیش شروع کر دی ہے، مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔