غلام نبی رینہ
کنگن/ سب ضلع کنگن کے گگن گیر سونمرگ علاقے میں اتوار اور سوموار کی درمیانی رات کو آتشزدگی کی ایک واردت میں شاپنگ کمپلیکس خاکستر ہوگیا ہے ـ
ذرائع نے بتایا کہ عبدالرشید شیخ ساکن ولد مرحوم غلام محمد شیخ ساکن گگن گیر کے دو منزلہ شاپنگ کمپلیکس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے آناًفاناً پوری عمارت کو اپنے لپیٹ میں لیاـ
اطلاع ملتے ہی فوج مقامی لوگ، پولیس اور فائر سروسز گنڈ جائے موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کی کارروائی میں لگ گئےـ
بتایا جاتا ہے کہ کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ـ
گگن گیر سونہ مرگ میں آتشزدگی، شاپنگ کمپلس کو نقصان
