عظمیٰ نیوزسروس
نئی دہلی//جموں و کشمیر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سنیل شرما نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی تاکہ خطے کو متاثر کرنے والے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔میٹنگ کے دوران، شرما نے جموں و کشمیر میں منشیات کے استعمال اور منشیات کی سمگلنگ میں خطرناک حد تک اضافہ پر روشنی ڈالی اورفوری مداخلت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اقتصادی ترقی اور روزگار کو فروغ دینے کے لیے بنیادی ڈھانچے کے بڑے منصوبوں پر زور دیا، خاص طور پر سڑک کے رابطے اور سیاحت میں۔شرما نےولیج ڈیفنس کمیٹیاں اور ولیج ڈیفنس گارڈز ملی ٹینسی سے نمٹنے میں اپنے اہم کردارادا کررہے ہیں او رانہیں مزید مضبوط کیاجاجاناچاہئے۔ انہوں نے حالیہ ملی ٹینسی حملوں پر تشویش کا اظہار کیا، بشمول کولگام میں ایک سابق فوجی کے خاندان پر وحشیانہ حملہ، اور حکومت پر زور دیا کہ وہ متاثرین کے خاندانوں کی مکمل بحالی اور تعلیم کو یقینی بنائے۔اس کے جواب میں امت شاہ نے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور اٹھائے گئے مسائل کو حل کرنے کا عہد کیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے تمام بی جے پی ایم ایل ایز سے ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا، اس اقدام سے پارٹی کی پوزیشن کو مضبوط کرنے اور قانون سازوں کے تحفظات کو دور کرنے کی امید ہے۔بحث میں جے اینڈ کے اسمبلی کے آئندہ بجٹ اجلاس، سیاسی پیش رفت اور امن و امان کے مسائل کا بھی احاطہ کیا گیا۔