عظمیٰ نیوزسروس
راجوری//راجوری میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے قریب سڑک حادثے میں دو افراد کی موت ہو گئی جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب راجوری میں ڈی سی آفس کے قریب مرکزی سڑک پر دو موٹر سائیکلیں اور ایک کار آپس میں ٹکرا گئیں۔انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں دو افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ایک زخمی ہوا۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت واجد حسین (20سال) ولد محمد رفیق سکنہ کھیوڑہ اور ذوالفقار یونس (22سال) ولد محمد یونس ساکن ٹھنڈاپانی پنجگرائیں کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی کی شناخت اسد (23سال ) ولد محمد زبیر سکنہ درہل کے نام سے ہوئی ہے جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیکر کیس درج کرلیاہے۔