عشرت حسین بٹ
منڈی//منشیات کے استعمال سے نمٹنے اور لوگوں میں نئے فوجداری قوانین کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی جاری کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے ضلع پولیس پونچھ کی جانب سے ایتوار کو ضلع کی تحصیل منڈی کے گاؤں ہاڑی بڈھا علاقہ میں ایک جامع بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کا انعقاد ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر پونچھ پنکج سود اور ایس ایچ او منڈی شام لال کی موجودگی میں کیا گیا جس کا مقصد مقامی لوگوں کو منشیات کے مضر اثرات اور منشیات سے پاک زندگی گزارنے کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنا اور انہیں تین نئے فوجداری قوانین کے بارے میں آگاہ کرنا تھا عوام کو نئے قوانین میں تبدیلیوں کے بارے میں آگاہی دی گئی اور ان پر غور کیا گیا، اور قوانین کی مختلف اہم خصوصیات اور نئی دفعات پر روشنی ڈالی گئی، خاص طور پر شہریوں کے دوستانہ اقدامات جیسے کہ صفر ایف آئی آر اور ای ایف آئی آر، سزا کی ایک نئی شکل کے طور پر مقامی لوگوں کو سروسز کا تعارف پہلی بار مجرموں کے ساتھ نرم سلوک، منظم جرائم کے بارے میں تعارف، نئے جرائم اور جرائم کے خلاف نئے ثبوت جمع کرنے کا طریقہ کار متعارف کروایا گیا۔ لوگوں کو ضروری جانکاری اور وسائل فراہم کرکے، آفسران نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کہ وہ باخبر فیصلے کرنے اور منشیات کے استعمال سے دور رہنے کیلئے بااختیار بنائیں گے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر نے کہاکہ ضلع پولیس پونچھ کا مقصد خطے کے دیگر دیہاتوں کا دورہ کرکے اور مقامی لوگوں کے ساتھ تعاون کرکے منشیات کے استعمال کے خلاف جنگ کو لڑنا ہے اور نئے قوانین میں انہیں ان کے حقوق سے آگاہ کرنے کے لئے اپنی رسائی کی کوششوں کو جاری رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع پولیس مقامی لوگوں پر زور دیتی ہے کہ وہ جاری بیداری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور پونچھ میں ایک صحت مند اور منشیات سے پاک معاشرہ بنانے میں پولیس کی مدد کریں آخر میں انہوں نے شرکاء کو قانون کا احترام کرنے اور اپنے خاندان کے افراد کو بھی نئے قوانین سے آگاہ کرنے کا مشورہ دیا گیا