سمیت بھارگو
راجوری //راجوری ضلع کے نوشہرہ سیکٹر میں ٹمکا بہادر پوسٹ کے عمومی علاقے سے اتوار کے روزپاکستانی مقبوضہ کشمیر کے ایک 40 سالہ دراندازی کرنے والے کو سیکورٹی فورسز نے پکڑ لیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے پی او جے کے کے ایک رہائشی کو اس کی مشتبہ نقل و حرکت دیکھ کر گرفتار کرلیا۔ اس کی شناخت رحمان (40) ساکن فارورڈ گائوں سیری ضلع کوٹلی کے طور پر کی گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ جب اسے گرفتار کیا گیا تو وہ کچھ منشیات کے زیر اثر تھا اور اس کی تفتیش کی جا رہی ہے کہ اس نے باڑ کے اس طرف کیسے عبور کیا۔