عظمیٰ نیوزسروس
جموں//ایک اہم پیش رفت میں، چناب ویلی پاور پروجیکٹس لمیٹڈ (سی وی پی پی ایل) نے 7فروری کو دامودر ویلی کارپوریشن (ڈی وی سی) کے ساتھ کولکتہ، مغربی بنگال میں اس کے کیرو ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ (624 میگاواٹ) سے بجلی کی خریداری کے معاہدے (PPA) پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے پر DVC کی جانب سے ارون پاترا، چیف جنرل منیجر (کمرشل) اور CVPPL کی جانب سے گروپ جنرل منیجر (پلاننگ) امرک سنگھ نے اگست میں DVC بورڈ کے چیئرمین اور ممبران اور DVC،NHPC اور CVPPL کے سینئرافسران کی موجودگی میں دستخط کیے ہیں۔