عاصف بٹ
کشتواڑ//چیف ایجوکیشن آفیسر کشتواڑ کی جانب سے 2اساتذہ کے خلاف فیس بک پر سیاسی تبصرہ کرنے پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیاہےاور انھیں دوروز میںجواب طلب کیاہے۔چیف ایجوکیشن افسر کی جانب سے جاری کردہ حکمنامےکے مطابق تعلیمی زون مڑواہ سےتعلق رکھنے والے دو اساتذہ جاوید احمد شان اور محمد اقبال لون کے خلاف فیس بک پر سیاسی تبصرے پوسٹ کرنے پر جموںو کشمیرسیول سروسز رول کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کی ہدایت جاری کی جاتی ہے اور انہیں دو دن کے اندر جواب اور رپورٹ پیش کرنی ہوگی۔جاوید احمد شان، ٹیچر گریڈ دوم مڈل سکول آستانگام ایم ا ور محمد اقبال لون ٹیچر گریڈسوئم پرائمری سکول لوئر آپن ،تعلیمی زون مڑواہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر قابل اعتراض تبصرے سیاسی بنیاد پر پوسٹ کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر قواعد کے تحت کارروائی شروع کی گئی ہے اور دوروز میں جواب طلب کیا گیاہے جسکے بعد آگے کی کاروائی عمل میں لائی جاےگی۔