عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/اسمبلی انتخاب دہلی میں بھاجپا کی بھاری اکثریت کیساتھ فتحیابی پر جہاں دہلی کے بھاجپا دفتر پر ہولی و دیوالی جیسا منظر ہے وہیں یہاں جموں میں بھی بھاجپا کارکنان شہر میں جشن مناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
بی جے پی جموں و کشمیر کے صدر ست شرما کا کہنا تھا کہ جن جن لیڈروں نے اقتدار میں رہتے ہوئے لوٹ کھسوٹ کی تھی ان کو شکست کا سامنا کرنا ہی تھا ، لوگوں نے ثابت کر دیا کہ وہ دہلی میں ایک عوام دوست اور بدعنوانی مخالف سرکار چاہتے ہیں۔
واضح رہے الیکشن کمیشن کے مطابق بعد دوپہر تک تمام 70 سیٹوں کے رجحانات سامنے آئے ہیں، جس میں بی جے پی 48 سیٹوں پر آگے ہے جبکہ عام آدمی پارٹی 22 سیٹوں پر آگے ہے، وہیں کانگریس پارٹی کو ایک بھی سیٹ نہیں مل رہی ہے۔
دہلی میں بھاجپا فتحیاب،جموں میں کارکنان کا جشن
