محمد تسکین
بانہال// جمعرات کی دیرشام رام بن کے مہاڑ علاقے میں موٹر سائیکل کے ایک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ دوسرا سوار زخمی ہوا ہے۔ پولیس نے مہلوک نوجوان کی شناخت سندیپ سنگھ ولد یدھویر سنگھ ساکنہ گام ڈھکی رام بن کے طور کی ہے جبکہ ضلع ہسپتال رام بن میں زیر علاج زخمی کی شناخت سندیپ سنگھ ولد کرتار سنگھ ساکنہ سولی گام کے طور کی گئی ہے ۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقع اسوقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار I20کار نمبر / JK-06B 5680 نے مہاڑ پیٹرول پمپ کے نزدیک موٹر سائیکل نمبر JK-19A /3200 کو زوردار ٹکر ماری دی جس کی وجہ ایک شخص کی موت موقع پر ہی واقع ہوگئی ہے جبکہ دوسرا سوار زخمی ہوا ہے اور اسے فوری طور پر ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کار کا نامعلوم ڈرائیور موقع واردات سے فرار ہوگیا ہے اور اسے گرفتار کرنے کیلئے کاروائی جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے ضابطے کی کارروائی شروع کی ہے ۔