ایم ایم پرویز
رام بن //رام بن پولیس کے سائبر سیل نے گزشتہ ہفتے 1,39,200روپے کے مالیاتی فراڈ کے معاملات کو جمعہ کو حل کیا۔ضلع پولیس آفس (ڈی پی او)، رام بن کے سائبر سیل نے چند شکایات میں 1,39,200روپے کی رقم برآمد کی اور اسے واپس کیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ رام بن پولیس کے سائبر سیل کو گزشتہ ہفتے آن لائن مالیاتی دھوکہ دہی سے متعلق شکایات موصول ہوئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ یہ شکایات موصول ہونے کے بعد، سائبر سیل نے فوری طور پر کارروائی کی اور اس معاملے کی انکوائری شروع کی اور بھرپور کوششیں کیں جس کے نتیجے میں 1,39,200روپے کی دھوکہ دہی کی رقم برآمد ہوئی جو کہ آن لائن گھوٹالوں کے ذریعے ہڑپ کی گئی تھی۔