عظمیٰ نیوز ڈیسک
حیدرآباد//ڈیجیٹل انقلاب ہمارے دروازے پر دستک دے رہا ہے۔ بحیثیت معلمین و طلبہ ہمارے پاس دو راستے ہیں تبدیلی کی مزاحمت کریں یا جدت کو صحیح سمت میں اپنائیں۔ یہ بات پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (MANUU) نے ‘ٹیکنالوجی کے دور میں تعلیم کی تشکیل نو’ کے موضوع پر منعقدہ دوروزہ قومی کانفرنس کے صدارتی خطاب میں کہی۔تعلیم میں ٹیکنالوجی کے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے زور دے کر طلبہ سے کہا کہ وقت بہت اہم ہے اور ٹیکنالوجی کا استعمال علم کے حصول کے لیے کریں اوریہ محض علم کے حصول کا ذریعہ نہیں ہونا چاہیے بلکہ یہ طلبہ میں تنقیدی سوچ، تخلیقی صلاحیت اور اخلاقی اقدار کو بھی فروغ دے۔