ڈھاکہ/یو این آئی/بنگلہ دیش نے ہندوستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مفرور اور معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو بیانات دینے سے روکے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے مشیر خارجہ امور توحید حسین نے ہندوستانی حکومت کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مفرور اور معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو بنگلہ دیش کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دینے سے روکے۔بنگلہ دیشی دفتر خارجہ نے ہندوستانی قائم مقام ہائی کمشنر کو طلب کر کے احتجاجی نوٹ دیا اور اشتعال انگیز بیانات روکنے کا مطالبہ کیا۔بنگلہ دیشی خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے پاکستان سے متعلق سوال پر کہا کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان کے ساتھ بھی اچھے تعلقات دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہم پاکستان کے ساتھ شپنگ دوبارہ شروع کیے جانے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔