عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/شیوسینا نے یہاں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں مرکز سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ امریکہ سے تحریک حاصل کرے اور جموں و کشمیر پر خاص توجہ مرکوز کرتے ہوئے غیر قانونی بنگلہ دیشیوں اور روہنگیا تارکین وطن کو ملک سے نکالے۔
شیو سینا کے جموں وکشمیر یونٹ کے سربراہ منیش ساہنی کی قیادت میں شہر میں سینکڑوں کارکنوں نے مظاہرے میں حصہ لیا۔
احتجاجی مظاہرین نے شیخ حسینہ، سیما حیدر اورغیر قانونی روہنگیا، بنگلہ دیشیوں کو ملک بدر کریںجیسے نعروں والے پلے کارڈز ہاتھوں میں اٹھائے ہوئےتھے ۔انہوں نے شیخ حسینہ سمیت ہندوستان سے تمام غیر قانونی بنگلہ دیشیوں اور روہنگیا تارکین وطن کو نکالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگائے۔
ساہنی نے نامہ نگاروں کو بتایا، حکومت ہند کو امریکہ سے سبق حاصل کر نا چاہیے اورپاکستانی خاتون سیما حیدر اور بنگلہ دیشی صدر شیخ حسینہ سمیت تمام غیر قانونی بنگلہ دیشی اور روہنگیا تارکین وطن کو فوری طور پر ملک بدر کرنا چاہیے۔
ساہنی نے روہنگیا تارکین وطن اور غیر قانونی بنگلہ دیشیوں پر بی جے پی کے موقف کو محض انتخابی بیان بازی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کشیدہ تعلقات کے باوجود بھارت نے سابق صدر شیخ حسینہ کو پناہ دی ہے۔ساہنی نے مودی حکومت اور ریاستی حکومتوں بشمول جموں و کشمیر سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ سے تحریک حاصل کر کے روہنگیا تارکین وطن اور غیر قانونی بنگلہ دیشیوں کی تیزی سے شناخت اور انہیں ملک بدر کریں۔