عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/میر واعظ عمر فاروق نے بارہمولہ اور کٹھوعہ اضلاع میں پیش آنے والے حالیہ واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے کہاجب تک احتساب قائم نہیں کیا جاتا ہے اور انصاف کی فراہمی کو یقینی نہیں بنایا جاتا ہے تب تک ایسے واقعات رونما ہوتے رہیں گے۔میر واعظ نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔
انہوں نے کہاوادی بھر میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کے بعد دو افراد کی موت، ایک گجر قبائلی نوجوان مکھن دین کی کٹھوعہ میں حراست کے دوران (مبینہ) تشدد کے بعد خودکشی اور دوسرے سوپور میں ٹرک ڈرائیور وسیم ملہ کی فورسز کی گولیوں سے موت کے واقعات انتہائی قابل مذمت ہیں۔
انہوں نے کہاماورائے عدالت قتل اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کی بدقسمت کہانی جاری ہے کیونکہ مجرموں کو کبھی بھی کٹہرے میں نہیں لایا جا رہا ہے۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا ہےیہ سلسلہ اس وقت تک نہیں رکے گا جب تک احتساب قائم نہیں ہوتا ہے اور انصاف کی فراہمی کو یقینی نہیں بنایا جاتا ہے۔
میر واعظ عمر فاروق کی بارہمولہ اور کٹھوعہ واقعات کی مذمت
