عشرت حسین بٹ
پونچھ// عام لوگوں تک خدمات فراہم کرنے اور ان کی شکایات کو دور کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے پونچھ پولیس سائبر سیل کو موبائل فون غائب ہونے کی مختلف شکایات موصول ہوئیں جس دوران اہم کوششوں کے بعد، پونچھ پولیس کے سائبر سیل نے 50 گمشدہ موبائل فونز کا سراغ لگا کر برآمد کیا جس کی مالیت تقریباً 08 لاکھ تھی اور برآمد شدہ موبائل فون ان کے جائز مالکان کے حوالے کر دئیے گئے پولیس کی جانب سے یہاں جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ پونچھ پولیس کے سائبر سیل نے عوام کی مختلف شکایات پر کام کرتے ہوئے 50 گمشدہ موبائل فونز برآمد کر کے ان کے مالکان کو سونپ دئیے ۔اس موقع پر اپنے گمشدہ موبائل فون ملنے پر، مالکان نے خوشی محسوس کی اور ضلع پولیس پونچھ سے اپنے گمشدہ موبائلوں کا سراغ لگانے میں ان کی محنت کے لئے شکریہ ادا کیا۔ اس حوالے سے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پونچھ شفقت حسین نے عوام کو موبائل آلات کی حفاظت کی اہمیت پر زور دیا کیونکہ ان میں اکثر حساس معلومات ہوتی ہیں، اور ان کے غلط استعمال سے منسلک ممکنہ خطرات کو اجاگر کیا جاتا ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے موبائل فون کو سنبھالنے میں انتہائی احتیاط برتیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔ انہوں نے عام لوگوں سے اپنی اپیل میں اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ اضافی چوکس رہیں اور ایسی صورت میں نیشنل ہیلپ لائن نمبر 1930 پر فوری طور پر رپورٹ کریں یا www.cybercrime.gov.in پر سائبر شکایات آن لائن درج کریں اور موبائل گمشدہ/چوری ہونے کی صورت میں www.ceir.gov.in پر رپورٹ کریں