غلام نبی رینہ
گاندربل/ضلع گاندربل کے بلاک ڈیولپمنٹ دفترگنڈ میں ایٹی کرپشن بیورو نے ایک کاروائی کے دوران کمپیوٹر آپریٹر کو تین ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا ۔ذرائع کے مطابق بی ڈی او دفتر گنڈ میں تعینات محمد اشرف ملک نامی کمپیوٹر آپرٹیر ایک شخص سے سے منریگا بل منظور کرانے کیلئے تین ہزار روپے رشوت مانگ رہا تھا۔
کورہ افراد نے اے سی بی سے رابطہ قائم کیا جنہوں نے مذکورہ ملازم کے خلاف ایک جال بچھایا اور اِسے تین ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ۔اے سی بی مزید تحقیقات جاری کر دیں۔
بلاک ڈیولپمنٹ دفتر گنڈ میں اینٹی کرپشن بیورو کا چھاپہ،کمپیوٹر آپریٹر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
