فیاض بخاری
بارہمولہ//بارہمولہ ضلع کے ہاپت کھائی نالہ بونیار میں جمعرات کو ایک نابالغ لڑکا ڈوب کر اس کی موت واقع ہو گئی ہے جبکہ دوسرے کو بچا لیا گیا۔اطلاعات کے مطابق دو نابالغ لڑکے ہاپت کھائی نالہ میں اچانک ڈوب گئے۔ اس دوران فوری طور پر مقامی لوگوں نے جائے واردات پر پہنچ کر دونوں نابالغوں نالے سے نکالا اور پرائمری ہیلتھ سینٹر بونیار پہنچایا جن میں سے
متین بلال ولد بلال احمد تانترے ساکنہ بونیار کو جی ایم سی بارہمولہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ جبکہ دوسرے لڑکے کی شناخت حیدر ظہور ولد ظہور احمد تانترے ساکنہ بونیار کے طور پر ہوئی ہے جو کہ پی ایچ سی بونیار میں زیر علاج ہیں ۔ دریں اثنا، پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے