عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/وزیر خارجہ ایس جے شنکر امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم ہندوستانیوں کو واپس بھیجنے کے معاملے پر جمعرات کو دوپہر 2 بجے راجیہ سبھا میں بیان دیں گے۔
چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے وقفہ سوالات کے آغاز پر ایوان کو بتایا کہ وزیر خارجہ نے خود ان سے کہا کہ وہ آج اس معاملے پر بیان دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ممبران نے ضابطہ 267 کے تحت یہ معاملہ بھی اٹھایا ہے اور کانگریس کے پرمود تیواری نے بھی ان کے چیمبر میں آکر اس معاملے پر بات چیت کی ہے۔
اس پر پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ اس معاملے کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے وزیر خارجہ نے دوپہر 2 بجے اس معاملے پر بیان دینے پر اتفاق کیا ہے۔ اس کے بعد مسٹر دھنکھڑ نے کہا کہ جب وزیر خارجہ اپنا بیان دیں گے، تب ایوان میں موجود تمام پارٹیوں کے لیڈروں کو اس پر مختصراً اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع دیا جائے گا۔
اس پر اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ اسپیکر کی ہدایت پر حکومت امریکہ میں ہونے والے واقعہ کے بارے میں بیان دینے پر راضی ہوئی ہے۔ اس پر چیئرمین صاحب شکریہ کے مستحق ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اس معاملے کی اہمیت کے پیش نظر انہوں نے ایوان میں بیان دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایس جے شنکر امریکہ میں غیر قانونی طور پر رہ رہے ہندوستانیوں کو واپس بھیجنے کے معاملے پر 2 بجے دیں گے بیان
