عظمیٰ ویب ڈیسک
مینڈھر/پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) گولی لگنے ہلاک ہو گیا ۔یہ واقعہ مینڈھر سیکٹر کے سرحدی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب کچھ جوانوں نے نائب صوبیدار کو زخمی حالت میں پایا۔اسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
فوج واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، ابتدائی رپورٹس میں خودکشی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ –
پونچھ میں گولی لگنے سے جے سی او کی موت
