عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جے اینڈ کے بینک نے حال ہی میں اپنے سری نگر زون میں متوفی قرض لینے والوں کے لیے اپنے MetLoan & Life Suraksha (MLLS) پروڈکٹ کے تحت بیمہ کے دعووں کے فوری تصفیے میں سہولت فراہم کی۔ 48 خاندانوں کو 1.53 کروڑ روپے کے بیمہ دعوے ادا کیے گئے جس سے مشکل وقت میں ان کا مالی بوجھ کم ہوا۔علامتی چیک بینک کے زونل ہیڈ (سری نگر) راجہ ظفر خان نے مشترکہ طور پر ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر اور ہیڈ (PNB MetLife) عرفان علی زرگر کے ساتھ کلسٹر ہیڈز (سری نگر I اور II) شبیر احمد بْلا اور عصمت آرا،کی موجودگی میں فراہم کی گئی۔