عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کی تحصیل کے قریب دس روز قبل دریا چناب برد ہوئی گاڑی کو نجی غوطہ خوروں کی ٹیم نے بازیاب کیا تاہم ڈارئیور کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔۔ جہاں گزشتہ دس روز سے لاپتہ ڈرائیور و گاڑی کی بازیابی کی کوشش میں لگی ایس ڈی آر ایف این ڈی آر ایف و رضاکارنہ ٹیمیں بچاو کاروائی میں لگی ہوئی تھی تاہم انھیں کوئی کامیابی ہاتھ نہ لگی۔ جسکے بعد مقامی لوگوں نے نجی غوطہ خوروں کی مدد لی اور پنجاب سے ایک ٹیم کو بلایا گیا جنھوں نے بدھ کی شام گاڑی کو دریا چناب سے باہر نکالا تاہم اسمیں ڈارئیور کی نعش بازیاب نہ ہوسکی۔جمعرات کی صبح ایکو گاڑی کی چھت و ڈارئیور کا جوتا دریا چناب کے کنارے سے برآمد کیاگیا تھا جسکے بعد بڑے پیمانے پر ڈرائیور کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ یہ ایکو گاڑی زیرنمبر JK17A8867جسے عابد حسین چلارہاتھا ، علاقہ بلگران سے کشتواڑ کی طرف نکلی تاہم وہ واپس گھر نہیں پہنچی جسکے بعد اسکی تلاش شروع کی گئی تھی۔