عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر /ہارون میں حکیم غلام قادر ریشی کا مشہور ’دوا خانہ‘ مختصر بندش کے بعد دوبارہ عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔درہ سید پورہ، ہاروان میں کلینک کو گزشتہ ماہ غیر ثابت شدہ طبی علاج کی پیشکش کے الزامات کے بعد سیل کر دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ محکمہ صحت کے حکام نے تحقیقات کے لیے ادویات قبضے میں لے لی تھیں۔
دریں اثناء ایم ایل اے حضرت بل، سلمان علی ساگر نے آج بتایا کہ مذکورہ کلینک کے خلاف الزامات ’’بے بنیاد‘‘ ثابت ہونے کے بعد معمول کے مطابق کام شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے اس کا خیرمقدم کیا اور تحقیقات کے دوران حکیم ریشی کے صبر و تحمل کی تعریف کی۔
انھوں نے کہا کہ مجھے یہ سن کر خوشی ہوئی کہ ہروان میں حکیم غلام قادر ریشی صاحب کا معروف ’دواخانہ‘ ایک بار پھر عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے، حکیم ریشی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اپنی پریکٹس دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔ لوگ شفا یابی مرکز کے دوبارہ کھل جانے پر بہت خوش ہیں۔
الزامات بے بنیاد ثابت ہونے کے بعد ہارون سری نگر کا ’دواخانہ‘دوبارہ کھل گیا: سلمان علی ساگر
