عظمیٰ ویب ڈیسک
بانڈی پورہ/ڈی آئی جی نارتھ کشمیر رینج (این کے آر) بارہمولہ، مقصود الزماں (آئی پی ایس) نے آج ضلع بانڈی پورہ کا دورہ کیا تاکہ سیکورٹی صورتحال، انسداد دہشت گردی آپریشنز اور خطے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے۔
دورے کے دوران اُن کے ہمراہ ڈی آئی جی این کے آر نے ایس ایس پی بانڈی پورہ، شری ہرمیت سنگھ مہتااور دیگر سینئر پولیس افسران تھے ۔ اِس دوران موصو ف نے کشن گنگا ہائیڈل پاور پروجیکٹ کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے موجودہ سیکورٹی گرڈ کا جائزہ لیا اور موجود افسران کو انتہائی چوکس رہنے اور انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا سے نمٹنے کیلئے تیارکی ہدایت کی۔
ڈی آئی جی این کے آر نے ضلع پولیس ہیڈ کوارٹر بانڈی پورہ میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ کے دوران، انہوں نے امن و امان کو برقرار رکھنے میں بانڈی پورہ پولیس کی کوششوں کی ستائش کی اور انسداد شورش کی کارروائیوں سمیت سیکورٹی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے انسداد ملی ٹینسی کی کارروائیوں میں پیشہ ورانہ نقطہ نظر کی اہمیت پر زور دیا اور افسران پر زور دیا کہ وہ ابھرتے ہوئے سکیورٹی چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے ہم آہنگی اور تیاری میں اضافہ کریں۔
ڈی آئی جی (این کے آر) بارہمولہ کا بانڈی پورہ دورہ ، سیکورٹی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا
