عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/محکمہ وائلڈ لائف میں کام کرنے والے عارضی ملازموں نے بدھ کے روز یہاں اپنے مطالبے کو لے کر احتجاج درج کیا۔احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے اور وہ اپنے مطالبے کے حق میں جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہاہم گذشتہ 20 برسوں سے اس محکمے میں کیجول لیبررس کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہالیکن بدقسمتی کی بات ہے کہ دیگر محکموں میں کام کرنے والے عارضی ملازموں کو جو ویجز دی جاتی ہیں ہمیں وہ نہیں مل رہی ہے جبکہ ہم سب سے زیادہ سخت کام کر رہے ہیں ہم کشمیر بھر میں جنگلی جانوروں کو کنٹرول کر رہے ہیں اور جب جنگلوں میں آگ لگ جاتی ہے تو اس وقت بھی ہم ہی فرنٹ لائن پر ہوتے ہیں۔
ایک اور احتجاجی نے کہاہم نوکریوں کی مستقلی نہیں مانگتے ہیں بلکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں بھی باقی محکمے کے ملازموں کی طرح ماہانہ 9 ہزار 3 سو روپیے ملنا چاہئے تاکہ ہم اپنے اہلخانہ کی پرورش کر سکیں۔انہوں نے کہاہم اپنے بچوں کا فیس ادا کر پا رہے ہیں نہ ہی گھر کے باقی اخراجات کی بھر پائی کر پا رہے ہیں۔
محکمہ وائلڈ لائف کے عارضی ملازمین کا اپنے مطالبے کو لے کر احتجاج
