عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کا عمرہ سے واپسی پر پارٹی ہیڈ کوارٹر سری نگر میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے پرجوش استقبال کیا۔پی ڈی پی کے جنرل سکریٹری خورشید عالم اوردیگر سینئر لیڈروں عبدالقیوم بھٹ، عارف لائیگرو، اقبال ترمبو، حمید کو ہشین اور سید تجمل نے محبوبہ مفتی کا پرتپاک استقبال کیا۔
پارٹی کارکنوں کے ساتھ بات چیت کے دوران، محبوبہ مفتی سے جموں و کشمیر میں اہم سیاسی پیش رفت، آنے والے وقت میں پارٹی کی حکمت عملیوں اور جاری چیلنجوں پر بات چیت کی ۔
محبوبہ مفتی کی عمرہ سے واپسی، پارٹی ہیڈکوارٹر میں کارکنا ن نے کیا پر جوش استقبال
