عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ڈوڈہ کے علاقہ گلڈنڈہ میں آج کچھ راہگیروں نے ایک لاش کو دیکھا جس کے بعد راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی۔پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اپنے قبضے میں لے لیا۔
دریں اثنا، پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
ڈوڈہ کے گلڈنڈہ علاقہ میں نامعلوم شخص کی لاش برآمد
