عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے دچھن میں واقع جموں کشمیر بینک کی قایم واحد شاخ سے چوروں نے 19لاکھ سے زائد روپےکی رقم لوٹ لی جسکے بعد پولیس نے ا علیٰ سطحی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ یہ واقعہ ایتوار کی درمیانی شب کو اس وقت پیش آیا جب بینک بند تھا۔ڈاکو برانچ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے اور بینک سے قریباً بیس لاکھ روپے کی رقم پر ہاتھ صاف کیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ دو نقاب پوشوں کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھاگیا جنھوں نے بینک کے اندر لاکر میں رکھے پیسے اڑا لے اور کچھ کاغذات کو نقصان پہنچایاجبکہ ایک کمپیوٹر کو بھی ساتھ لےگئے ہیں۔ انھیں ڈھونڈنے کیلئے اعلیٰ سطحی تحقیقات عمل میں لائی گئی ۔حکام نے بتایا کہ چوروں کو پکڑنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔بینک میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جارہی ہے ۔یہ بینک سڑک رابطے سے کئی کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے ۔ بینک میں چوری کے بعد پورے علاقے میں تشویش کی لہر پائی جارہی ہے ۔ڈاکوئوں کوپکڑنے کے لیے پولیس نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ بینک ڈکیتی کی وارداتوں کو روکنے کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور تحقیقات تیز کر دی گئی ہے۔ بینک کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے اور کچھ ملازمین و سیکورٹی گارڈز سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔پولیس نے مزید کہا کہ سیکورٹی ایجنسیوں کو الرٹ پر رکھا گیا ہےاور مقامی باشندوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دیں جو ڈاکوؤں کا سراغ لگانے میں مدد دے سکے۔