عشرت حسین بٹ
سرنکوٹ//ممبر اسمبلی سرنکوٹ چوہدری محمد اکرم لسانوی نے منگل کو اپنے حلقہ انتخاب سرنکوٹ کے علاقہ سیلاب کا دورہ کر کے عوام مطالبات سنے اور انہیں جلد حل کرنے کی عوام کو یقین دہانی کروائی۔ ایم ایل اے موصوف نے کہا کہ حالیہ انتخابات کے بعد پہلی بار انہوں نے سیلاب علاقہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب سے جموں و کشمیر میں اسمبلی وجود آئی ہے تب سے لیکر آج تک اس علاقہ کی عوام نے ان کے خاندان کو اپنا ووٹ دیا لیکن ہم پر جو اس علاقہ کے لوگوں کی توقعات تھیں اگرچہ ہم ان پر پوری طرح سے نہیں اتر سکیں لیکن ہم نے ہمیشہ کوشش کی کہ اس علاقہ کے لوگوں کے معاملات کو حل کیا جائے‘‘۔ ان کا کہنا تھا کہ اس علاقہ کہ لوگوں کو سڑک کی اشد ضرورت ہے جس کو بہت جلد تعمیر کیا جائے گا ۔موصوف نے کہا کہ جب وہ سال 2014 میں ممبر اسمبلی بنے تھے تو اس وقت انہوں نے اس علاقہ میں سڑک کی تعمیر کو ہری جھنڈی دیکھائی تھی مگر اس کے فورن بعد ہی سرکار گر گئی۔ ان کا کہنا تھا اس دفعہ بھی اس سڑک کو پی ایم جی ایس وائی اور نباڑ سکیموں کے تحت پلان میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے اس علاقہ کے لوگوں کو امید دلائی ہے کہ بہت جلد سڑک کی تعمیر شروع کی جائے گی۔موصوف نے کہا کہ جے کے ایم سکیم کے تحت اس علاقہ میں پانی کی پاپئیں پہنچائی گئی ہیں مگر ابھی تک انہیں نہیں لگا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر سے بات کریں گے کہ جو متعلقہ ٹھیکدار اس حوالے سے غفلت سے کام لے رہا ہے اس کے یہ کنٹریکٹ واپس لیا جائے اور دوسرے کنٹریکٹر کو دیا جائے تاکہ ایک ہفتہ تک اس علاقہ میں عوام کو صاف پانی دیا جائے۔