حسین محتشم
پونچھ//ضلع پونچھ کے درا دلیاں گاؤں میں ایک کچا مکان جل کر راکھ ہو گیا۔ذرائع نے بتایا کہ ضلع پونچھ کے درہ دلیاں علاقے کے میں بدھ کو قریب ساڑھے بارہ بجے فضل حسین ولد محمد شفیع کے کچے مکان میں اچانک اگ بھڑک اٹھی۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے فورا بعد مقامی لوگوں نے فائر سروس کو اطلاع دی اور اپنی مدد آپ کرتے ہوئے آگ بجھانے کی کوشش شروع کر دی کچھ ہی دیر میں فائر سروس وہاں پہنچی لیکن اس دوران مکان کا بہت زیادہ نقصان ہو گیا اور مکان کے اندر رکھا ہوا مال و اسباب بھی تباہ ہو گیا۔ان کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کی کیا وجوہات رہی اس کا فی الحال پتہ نہیں چل سکا۔دریں اثنا پولیس نے واقعے کا نوٹس لے کر کارروائی شروع کی ہے۔