یو این آئی
نئی دہلی/پنجاب ایف سی نے ڈریم اسپورٹس چیمپئن شپ میں منگل کو ایک قریبی مقابلے میں زنک فٹ بال اکیڈمی کو ایک گول کے فرق سے شکست دی۔دہلی کے فرنٹیئر فٹ بال کلب میں آج کھیلی گئی ڈریم اسپورٹس چیمپئن شپ کے علاقائی راؤنڈ کے دہلی لیگ کے اختتامی میچ میں پنجاب ایف سی نے زنک فٹ بال اکیڈمی کو 1-0 سے شکست دی۔پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔ دوسرے ہاف کے دو منٹ بعد، 47ویں منٹ میں شبھم گرونگ نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، پنجاب ایف سی نے اسے آخر تک برقرار رکھا اور میچ جیت لیا۔