عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی // این آئی اے نے پیر کے روز دہلی ہائی کورٹ میں جموں و کشمیر کے رکن پارلیمنٹ راشد انجینئر کی پارلیمنٹ میں حاضری کے لئے ملی ٹینسی فنڈنگ معاملے میں عبوری ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی۔جسٹس وکاس مہاجن کے سامنے انجینئر کی عرضی پر اپنے جواب میں، قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے کہا کہ یہ عبوری ضمانت کی فراہمی کے غلط استعمال کا ایک مثالی معاملہ ہے، جب متعلقہ ملزمین کی طرف سے ناقابل برداشت غم اور تکلیف کا مظاہرہ کیا جائے تو اسے کبھی کبھار استعمال کیا جانا چاہئے۔رشید کی عبوری ضمانت کی درخواست پر 4فروری کو سماعت ہوگی۔انہوں نے 31جنوری کو شروع ہونے والے اور 4اپریل کو ختم ہونے والے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں شرکت کے لیے عبوری ضمانت کی درخواست کی ہے۔رشید 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بارہمولہ حلقہ سے منتخب ہوئے تھے اور 2019سے تہاڑ جیل میں بند ہیں جب این آئی اے نے اسے 2017کے ملی ٹینسی فنڈنگ کیس میں غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد سے متعلق قانون کے تحت گرفتار کیا تھا۔ای ڈی نے این آئی اے کی ایف آئی آر کی بنیاد پر ملزمین کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا، جس میں ان پر “حکومت کے خلاف جنگ چھیڑنے کی سازش” اور وادی کشمیر میں پریشانی کو ہوا دینے کا الزام لگایا گیا تھا۔این آئی اے اور ای ڈی کے مقدمات میں پاکستان میں مقیم لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید، حزب المجاہدین لیڈر سید صلاح الدین اور دیگر شامل ہیں۔