عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی ہمت، جذبے اور محنت کی تعریف کی ۔انھوں نے نئی دہلی میں یوم جمہوریہ 2025 کی پریڈ میں حصہ لینے والے این سی سی کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم سے کہیں زیادہ آپ پر دباؤ ہے۔
انھوں نے کہا کہ پہلے مارکنگ سسٹم نرم ہوا کرتا تھا لیکن اب بہت سے کالجوں میں کٹ آف 100 فیصد ہے۔ میں کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ آپ 100 فیصد سے زیادہ کیا حاصل کر سکتے ہیں۔
ہر میدان میں سبقت حاصل کرنے کے لیے نوجوانوں کے عزم کو سراہتے ہوئے، عمر نے کہا، بہت زیادہ دباؤ کے باوجود آپ اپنا وقت نکال کر این سی سی میں شامل ہوتے ہیںجموں و کشمیر کی نمائندگی کرتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا این سی سی کیڈٹس صرف آپس میں ہی نہیں بلکہ ملک کے مختلف خطوں کے نوجوانوں کے ساتھ اپنے تعلقات استوار کرتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے این سی سی کیڈٹس کو سراہا
