عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر//جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق نے کہا کہ پنڈتوں کے بغیر کشمیر ادھورا ہے۔انھوں نے کہا کہ جب تک کشمیری پنڈت کشمیر واپس آکر اپنے گھروں میں آباد نہیں ہونگے تب تک اور کشمیریت کا کوئی معنی نہیں ہے ۔
تنویر صادق کا کہنا تھا کہ کشمیری پنڈتوں کی کشمیر واپسی کا ذمہ داری صرف سرکار کی نہیںبلکہ کشمیر کے ہر فرد کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کشمیری پنڈتوں کی واپسی کیلئے اپنا اپنا مثبت کردار نبھائیں۔
انھوں نے کہا کہ میرواعظ نے کشمیر ی پنڈتوں کی واپسی کیلئے جو قدم اٹھایا ہے ہم اُس کی ستائش کرتے ہیں اور اُن کے اِس قدم پر اُن کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ۔انھوں نے مزید کہا کہ ماضی میں1989سے قبل جس طرح کشمیری پنڈت اور کشمیری مسلمان ایک دل اور ایک جان ہوکر بس رہے تھے پھر سے اُسی طرح رہیں۔
صادق کہتے ہیں کہ کوئی کشمیری مسلمان یہ نہیں چاہتا ہے کہ کشمیری پنڈتوں کی واپسی نہ ہو بلکہ کشمیر کا بچہ بچہ کشمیری پنڈتوں کی واپسی کا خواہاں ہے۔
کشمیری پنڈتوں کے بغیر جموں و کشمیر اُدھورا : تنویر صادق
