عظمیٰ ویب ڈیسک
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ نامعلوم بندوق برداروں کے حملے کا نشانہ بننے والا سابق فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
بتایا جاتا حملے میں تینوں زخمی ہوئے تھے جس کے بعد اُنہیں فوری طور ہسپتال لے جایا گیا جہاں سابق فوجی اہلکار منظور احمد وگے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا جبکہ ان کی اہلیہ اور بیٹی کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
اس دوران فورسز نے حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔