عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/محکمہ بجلی کا ایک ملازم جو گزشتہ ہفتے نوشہرہ میں شدید زخمی ہوا تھا،آج سیکمز میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
متوفی کی شناخت بشیر احمد صوفی ولد غلام محمد صوفی ساکن گدورہ، گاندربل کے طور پر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیوٹی کے دوران ایک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد وہ شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (SKIMS) میں زیر علاج
تھے۔صوفی کئی دنوں سے اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہے تھے لیکن طبی کوششوں کے باوجود دم توڑ گئے۔حکام نے یقین دلایا ہے کہ سوگوار خاندان کو ضروری معاوضہ اور مدد فراہم کی جائے گی۔