عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے کولن سونہ مرگ علاقے میں راجستھان کے ایک سیاح کی موت ہو گئی۔ذرائع کے مطابق جودھ پور راجستھان کا رہنے والا وجیش بورانہ کولن سونہ مرگ گاندربل میں بے ہوش ہو گیا جس کے بعد اسے ایس ڈی ایچ کنگن منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ طبی قانونی کارروائیوں کے بعد لاش کو جموں منتقل کیا گیا۔پولیس نے اس سلسلے میں مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔