عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //جنوبی ضلع اننت ناگ کے چھتر گل علاقے میں چھٹیوں کے بعد دیوٹی پر لوٹنے کے دوران ایک ٹریٹوریل فوجی اہلکار لاپتہ ہو نے کے فوراً بعد بازیاب کیاگیا ۔ ادھر اکھنور جموں میں فوج کا کیپٹن فوت ہوا۔حکام نے بتایا کہ رائفل مین عابدحسین بٹ ولد عبدالغنی بٹ سنیچر کو رنگریٹھ میں ڈیوٹی پر رپورٹ کرنے کیلئے چھترگل میں اپنے گھر سے نکلا۔ان کا کہنا تھا کہ فوجی اہلکار نے کیمپ میں رپورٹ نہیں کیا جس کے بعد پولیس میں لاپتہ ہونے کی شکایت درج کرائی گئی۔ وہ 162 ٹی اے یونٹ سے ہے۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ فوجی اب مل گیا ہے۔انکاکہناتھا “اب تک کیس میں ملی ٹینسی کا کوئی زاویہ سامنے نہیں آیا ہے۔ تفتیش شروع کر دی گئی ہے‘‘۔ادھر جموں کے اکھنور علاقے میں فوج کے ایک نوجوان کیپٹن کی موت ہو گئی۔ حکام نے بتایا کہ کیپٹن رودر پرتاپ سنگھ اچانک گر گئے اور انہیں کل دیررات ملٹری ہسپتال اکھنور لے جایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ وارانسی سے تعلق رکھنے والے افسر کی تاہم طبی حالات کی وجہ سے موت ہو گئی۔