عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر//جموں و کشمیر حج کمیٹی نے آج حج 2025 کے تمام عازمین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے اصل بین الاقوامی پاسپورٹ، ایک عدد تصویر سفید بیک گراؤنڈ کے ساتھ اور دوسرے قسط کی ادائیگی کی کاپی حج ہاؤس بمنہ سرینگر میں جمع کرائیں۔
حج کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سرینگر کے علاوہ دیگر اضلاع کے عازمین یہ دستاویزات 03 فروری 2025 سے 18 فروری 2025 تک اپنے متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں بھی جمع کرا سکتے ہیں۔